کراچی پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ایک ملزم ہلاک 4 گرفتار

آپریشن کے دوران دبئی چوک ، امن پارک اور لیاری اسپتال کے علاقوں کی بجلی بند کردی گئی۔


ویب ڈیسک October 29, 2013
آپریشن کے دوران دبئی چوک ، امن پارک اور لیاری اسپتال کے علاقوں کی بجلی بند کردی گئی۔ فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مقابلے میں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جبکہ بھتہ نہ دینے پر ٹرانسپورٹر کے دفتر پرکریکر حملہ کیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیاری کے علاقے دبئی چوک میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار کا ملزم سلطان عرف نومی ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا، جبکہ لیاری میں امن پارک کے قریب پولیس اور گینگ وار کے ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا، آپریشن کے دوران دبئی چوک ، امن پارک اور لیاری اسپتال کے علاقوں کی بجلی بند کردی گئی۔

دوسری جانب پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں ٹرانسپورٹر کے دفتر پر نامعلوم افراد کریکر حملہ کرکے فرار ہوگئے، حملے کے نتیجے میں پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرانسپورٹر کے مطابق بھتے کی پرچیاں مسلسل مل رہی ہیں، پولیس کو متعدد بار بھتہ خوروں کے خلاف درخواست دی جاچکی ہے، لیکن پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں