سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی

سماعت سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی دلائل کی تیاری کیلئے استدعا پر ملتوی کی گئی

سماعت سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی دلائل کی تیاری کیلئے استدعا پر ملتوی کی گئی۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مبینہ کرپشن کے 5 ریفرنسز کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔


سابق صدر کی جانب سے فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے عدالت سے ریفرنسز پر دلائل کی تیاری کے لیے وقت دینے کی استدعا کی، جج محمد بشیر نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کو تیاری کے لئے کتنا وقت چاہئے جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق صدر اس وقت ملک سے باہر ہیں اور میں بھی 20 نومبر تک مصروف ہوں لہٰذا عدالت اس کے بعد کی کوئی تاریخ دے، عدالت نے ریفرنسز کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے سابق صدر اور نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔
Load Next Story