پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن 4 دہشتگرد گرفتار 21 من بارودی مواد برآمد
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جبکہ ملزمان پشاور میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس
متنی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 21 من بارودی مواد برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پشاور کے نواحی علاقے متنی کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران گھر میں چھپے دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کا سلسلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد پولیس نے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزموں کی نشاندہی پر 21 من بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جبکہ ملزمان پشاور میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس نے دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔