رمشا مسیح کیسمولوی خالد کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

عدالت کا ملزم خالد جدون چشتی کو 16 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا ہے،


ویب ڈیسک September 02, 2012
عدالت نے ملزم خالد جدون چشتی کو 16 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا ہے، فوٹو اے ایف پی

رمشا مسیح کیس میں گرفتار ملزم مولوی خالد جدون چشتی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایکسپریس نیوز کے نمائندہ عرفان طارق کے مطابق ملزم خالد جدون کی پیشی کے موقع پرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ عدالت نے ملزم خالد جدون چشتی کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے 16 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔ ملزم جدون چشتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نصراللہ بلوچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالتی وکیل راؤ خالد کے مطابق پولیس کو ملزم خالد جدون کے جسمانی ریمانڈ کی الگ ایف آئی آر درج کرنی چاہئے۔ وکیل راؤ خالد کے اعتراض کے بعد پولیس کی طرف سے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں