حکومتی اداروں کے درمیان طاقت کی لڑائی جاری ہےشہزاد اکبر

ادارے ایک دوسرے کیساتھ معلومات تک رسائی میں تعاون نہیں کرتے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک December 04, 2019
ادارے ایک دوسرے کیساتھ معلومات تک رسائی میں تعاون نہیں کرتے، معاون خصوصی فوٹو:فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پاکستان میں قانون سازی ہوتی ہے لیکن عمل نہیں ہوتا، نئی قانون سازی سے زیادہ پہلے سے موجود قوانین پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے، ادارے ایک دوسرے کیساتھ معلومات تک رسائی میں تعاون نہیں کرتے، کہا جاتا ہے کہ سرکاری اداروں کے افسران کی تنخواہیں پبلک ہونی چاہئیں، کوئی ملک ایسا نہیں جو سرکاری افسران کی تنخواہیں ظاہر کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں