پنجاب میں دسمبر جنوری اور فروری میں صرف گھریلو صارفین کو گیس ملے گی وزیر پیٹرولیم

سی این جی اور کمرشل سیکٹر کو دسمبر،جنوری اور فروی میں گیس نہیں ملے گی، شاہد خاقان عباسی

اگلے سال تک ایل این جی کی درآمد سے گیس کے بحران میں بڑی حد تک کمی آئے گی، وفاقی وزیرپیٹرولیم فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی توانائی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث پنجاب میں دسمبر، جنوری اور فروری میں صرف گھریلو صارفین کو ہی گیس فراہم کی جائے گی۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیس کی طلب زیادہ اور رسد کم ہے اس لئے دسمبر، جنوری اور فروری میں پنجاب میں صرف گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی اور سی این جی اور کمرشل سیکٹر کو اس عرصے میں گیس نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی پوری کرنے کا مستقل حل اس کی درآمد ہے جبکہ حکومت بھی طلب اور رسد کے اس فرق کو کم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ اگلے سال ایل این جی کے آنے اور 2015 میں ایران گیس پائپ لائن کے مکمل ہونے سے اس فرق میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔
Load Next Story