حامدخان نے رکنیت معطلی پر تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس کا جواب بھجوادیا

پارٹی ورکرز کو شیطانی قوتوں کا نشانہ بننے نہیں دوں گا، بانی رکن تحریک انصاف


ویب ڈیسک December 04, 2019
پارٹی ورکرز کو شیطانی قوتوں کا نشانہ بننے نہیں دوں گا، بانی رکن تحریک انصاف

تحریک انصاف کے بانی رکن حامدخان نے رکنیت معطلی پر تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس کا جواب بھجوادیا۔

حامدخان نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر کیانی کو شوکاز نوٹس کا جواب بھجواتے ہوئے کہا کہ حیرت ہوئی کہ آپ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل بن گئے ہیں، یہ جان کر دکھ ہوا کہ بطور وزیر صحت آپ پر سنگین کرپشن کے الزامات ہیں، سینئر ممبر ارشد داد خان کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی

حامد خان نے کہا کہ میری رکنیت معطل کرنا غیر قانونی، غیر آئینی، غیر اخلاقی اور بد نیتی پر مبنی ہے، آپ نے میری رکنیت بغیر شو کاز نوٹس دیئے معطل کرنے کی کوشش کی، واضح کرتا ہوں کہ پارٹی کسی حالت میں نہیں چھوڑوں گا، کوئی مفاد پرست، زمین پر قبضہ کرنے والا، شوگر اور کرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا، اپنی ممبرشپ کے تحفظ کے لیے تمام آئینی و قانون راستے اپناؤں گا، میں پارٹی ورکرز کو شیطانی قوتوں کا نشانہ بننے نہیں دوں گا۔

واضح رہے کہ حامد خان کو 2 دسمبر کو تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں