کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد

پولیس کے مطابق ہڈیاں نجی اسپتال کی جانب سے دفنائی گئیں تاہم اسپتال انتظامیہ نے پولیس کا موقف مسترد کردیا


ویب ڈیسک December 04, 2019
اسپتال انتظامیہ نے پولیس کا موقف مسترد کردیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ناظم آباد میں نجی اسپتال کے قریب سے کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 میں نجی اسپتال کے قریب سے کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق ہڈیاں کئی سال پرانی ہیں جب کہ برآمد ہونے والی ہڈیاں نجی اسپتال کی جانب سے دفنائی گئی تھیں جس کی اسپتال کی جانب تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال نے پولیس کے موقف کی تردید کردی ہے، ایڈمنسٹریٹر نجی اسپتال کے مطابق ہڈیاں اس طرح کہیں دبانا ہمارا طریقہ کار نہیں ہے، اسپتال میں روزانہ اعضا نہیں کٹتے، ایسا کبھی کبھار ہوتا ہے جب کہ ہم کٹنے والے اعضا جمع نہیں کرتے، لواحقین خود ہی لے جا کر قبرستان میں دفن کردیتے ہیں اور اگر کوئی نہ لے کر جائے تو اسپتال کا عملہ خود قریبی قبرستان میں دفن کردیتا ہے۔

وزیر صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں ہڈیوں کو دفن کرنے کی پریکٹسز ماضی میں ہوا کرتی تھیں، اب اسپتال یہ پریکٹسز نہیں کرتے، موجودہ دور میں میڈیکل اسٹوڈنٹس مصنوعی ڈیڈ باڈیز پر پریکٹیکل کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |