جب تک عدالت کا فیصلہ نہیں آتا شہباز شریف ملزم ہی رہیں گے فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف اپنی شناخت کرائیں اور خاندانی تخلص واضح کریں، فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی جانب سے قوم کوگمراہ کرناقابل مذمت ہے، معاون خصوصی فوٹوفائل

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب تک آشیاہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق فیصلہ نہیں آتا شہبازشریف ملزم ہی رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی فضائیں اپوزیشن لیڈر کی متلاشی ہیں، شہبازشریف نے جھوٹ کے ذریعے من گھڑت بیانیہ پیش کیا اور قوم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنےکی کوشش کی، آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم سے متعلق معاملہ زیر سماعت ہے ابھی اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوا جب تک کیس کا فیصلہ نہیں آتا شہبازشریف ملزم ہی رہیں گے، ان کی جانب سے قوم کوگمراہ کرناقابل مذمت ہے۔


فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ عمران خان فخر سے کہتے ہیں کہ میرا قبیلہ نیازی ہے، شہبازشریف بتائیں آپ کےنام کےساتھ میاں کیوں لگتاہے؟ آپ بھی اپنی شناخت کرائیں اور خاندانی تخلص واضح کریں۔

 

 
Load Next Story