قابض بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 4 اہلکار ہلاک

ضلع کپواڑا میں بھارتی چیک پوسٹ اور باندی پورہ میں فوجی قافلے پر برفانی تودہ گرا


ویب ڈیسک December 04, 2019
موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مقبوضہ کشمیر کے دو اضلاع میں برفانی تودہ گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں3 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ امدادی کاموں کے درمیان ایک فوجی اہلکار کو زندہ نکالا گیا ہے۔ اہلکار کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری سے 4 بھارتی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک

برفانی تودہ گرنے کا دوسرا واقعہ ضلع باندی پورہ میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کا قافلہ برفانی تودے کی زد میں آگیا، برفانی تودے میں 6 سے زائد بھارتی فوجیوں کے دب جانے کی اطلاع ہے تاہم صرف ایک اہلکار کی لاش نکالی جا سکی ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک

رواں ماہ سیاچن میں بھی برفانی تودے گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر 6 بھارتی فوجی اور 4 شہری ہلاک ہوگئے تھے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں موسم سرما کے دوران برفانی تودہ گرنے کا یہ آٹھواں واقعہ ہے جن میں مجموعی طور پر درجن سے زائد سے فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں