آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا شیخ رشید

لوکل معاملات اور دھرنے سے مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا ہے، وزیر ریلوے

سابق صدر پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا، شیخ رشید ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا، 6 ماہ اس کام کے لئے بہت وقت ہے مگر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔


وزیر ریلوے نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا، مجھ سمیت سب نے ان سے حلف لیا ہے، اگر طبی بنیادوں پر مجر م نواز شریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کا بھی حق ہے کہ وہ باہر جائے، مولانا فضل الرحمان حکومت کے خاتمے کے لیے جس دسمبر کی بات کررہے ہیں وہ 4 سال بعد والا دسمبر ہوگا جب کہ لوکل معاملات اور دھرنے سے مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا ہے۔

شیخ رشید نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے متعلق کہا کہ بلاول بھٹو راولپنڈی میں جلسہ کریں، جگ جگ جئیں، جم جم آئیں ہم ان کے لیے پلکیں بچھانے کو تیار ہیں۔
Load Next Story