نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف اور ایک اور نیب ریفرنس کی تیاری

چوہدری شوگر ملز کیس کا ابتدائی ریفرنس رواں ماہ دائر کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع نیب


ویب ڈیسک December 04, 2019
ریفرنس آنے کے بعد ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے، نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر مل کیس میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں نواز شریف اور مریم نواز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر نے ریفرنس کی تیاری کے حوالے سے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی آگاہ کردیا ہے اور چوہدری شوگر ملز کا ابتدائی ریفرنس رواں ماہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

نیب زرائع کے مطابق چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف سے 2 مرتبہ سوالات کا سیشن ہوا تاہم سابق وزیراعظم دونوں مرتبہ نیب کے سوالات کا تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کو ریفرنس آنے تک حاضری سے استثنٰی دے رکھا ہے، جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھی 4 ہفتوں کے لیے حاظری معافی کی درخواست منظور ہو چکی ہے، ریفرنس آنے کے بعد ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں