قانون سازی کے معاملات نمٹانے کے لئے حکومتی کمیٹی تشکیل

کمیٹی قانون سازی سے متعلق مجوزہ قوائد و ضوابط کا جائزہ لے گی اور تجاویز پر سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی

کمیٹی کی سربراہ وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعلق معاملات نمٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعق معاملات نمٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون اور وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکرٹری بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔


حکومتی کمیٹی قانون سازی سے متعلق مجوزہ قوائد و ضوابط کا جائزہ لے گی، قانون سازی یا ترامیم سے متعلق تجاویز پر سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

 

 
Load Next Story