بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان

معاشرے میں کرپشن کا خاتمہ اس کے تناسب میں مسلسل کمی سے ممکن ہے، جام کمال خان


ویب ڈیسک December 04, 2019
معاشرے میں کرپشن کا خاتمہ اس کے تناسب میں مسلسل کمی سے ممکن ہے، جام کمال خان ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انسداد بدعنوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم ہے، معاشرے میں کرپشن کا خاتمہ اس کے تناسب میں مسلسل کمی سے ممکن ہے جب کہ ذمہ داری کے تعین کے ساتھ سزا کا عمل ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی کو سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا کیوں کہ سسٹم میں جدت لانے سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔