مصباح الحق کو پی ایس ایل میں کوچنگ نہیں کرنی چاہئے معین خان
وزیر اعظم ملکی معاملات پر توجہ دیں اور جن کو کرکٹ کی زمہ داری سونپی ہے انہیں کام کرنے دیں، سابق کرکٹر
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ملکی معاملات پر توجہ دیں اور جن کو کرکٹ کی زمہ داری سونپی ہے انہیں کام کرنے دیں۔
پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کے تحت منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی دوہری کی ذمہ داری ادا کرنے والے مصباح الحق کو پی ایس ایل کی فرنچائز میں کوچنگ کی ذمہ داری ادا کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں، یہ مفادات کا تصادم ہے۔
معین خان نے کہا کہ مصباح الحق کے ایسا کرنے سے ان کی ذمہ داری متاثر ہوگی، سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط تھا، آسٹریلیا میں عبرتناک شکست ہوئی، پاکستان کرکٹ ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں، جن کھلاڑیوں نے دورے میں اچھی کارکردگی دکھائی ان کو برقرار رکھا جائے، ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو بھی موقع دیا جائے۔
سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی خواہش تین سال پہلی کی تھی اب ہورہی ہے تو اچھی ہے ،ڈر تھا کہ بڑے کھلاڑی مسلہ کریں گے مگر وہ آرہے ہیں جو اچھی بات ہے، مکی آرتھر کے کوچ بننے سے سری لنکا کو فائدہ ہوگا، مکی آرتھر پاکستان کی خامیاں جانتے ہیں، اگر وزیر اعظم پی سی بی کو کوئی مشورہ دے رہے ہیں تو ان کو سوچنا چاہیے، شرجیل خان کے لیے نیک نیک تمنائیں ہیں امید ہے کہ وہ اپنی غلطی نہیں دہرائیں گے۔