سابق انگلش کرکٹ کپتان باب ولس 70 برس کی عمر میں چل بسے
انٹرنیشنل کیریئر میں فاسٹ بولر باب ولس نے 90 ٹیسٹ اور 64 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔
سابق انگلش کرکٹ کپتان باب ولس 70 برس کی عمر میں کینسر کے سبب چل بسے۔
13 برسوں پر محیط انٹرنیشنل کیریئر میں فاسٹ بولر باب ولس نے 90 ٹیسٹ اور 64 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔ وہ 1981 میں ایشز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے اہم ممبر رہے، ہیڈنگلے ٹیسٹ میں 43 رنز کے عوض 8 وکٹیں ولس کی یادگار پرفارمنس شمار ہوئی۔