کوئی گارنٹی نہیں کہ جو لندن جائے وہ صحت یاب ہو کر واپس آئے بابر اعوان

شہباز شریف بیمار نہیں لندن میں پارٹی اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 05, 2019
چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے سے بحران نہیں آئینی خلا پیدا ہو گا، بابر اعوان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پاکستانی ڈاکٹرز اور اسپتالوں پر اعتبار کریں کیونکہ اس کی کوئی گارنٹی نہیں کہ جو لندن جائے وہ صحت یاب ہوکر واپس آئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے میں 2 روز باقی ہیں، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے سے بحران نہیں آئینی خلا پیدا ہو گا اور اس کی ذمہ داری شہباز شریف پر ہو گی، شہباز شریف اور اپوزیشن نے جسٹس نور الحق قریشی کا نام بھیجا، نور الحق قریشی کے نام پر اتفاق رائے موجود ہے پھر بھی کمیٹی بٹھائی گئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بیمار نہیں بلکہ لندن میں پارٹی اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، شہباز شریف واپس آکر بامعنی طریقے سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی عمل میں لائیں کیونکہ کوئی گارنٹی نہیں کہ جو لندن جائے وہ صحت یاب ہو کر واپس آئے، اس لئے شہباز شریف پاکستانی ڈاکٹرز اور اسپتالوں پر اعتبار کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں