پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچزکے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹکٹوں کی مالیت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے


ویب ڈیسک December 05, 2019
شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹکٹوں کی مالیت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہوگی، شائقین yayvo.com سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کراسکیں گے۔

‏پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مراکز سے بھی ٹکٹیں 7 دسمبر سے دستیاب ہوں گی جب کہ ‏دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی میں ٹی سی ایس مراکز سے ٹکٹیں 9 دسمبر کو فروخت ہوں گی۔

شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹکٹوں کی مالیت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے اور اس بار ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں شعیب اختر انکلوژر کے ٹکٹ پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے جب کہ نیشنل اسٹیدیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی مالیت بھی 50 روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ روزانہ بڑی تعداد میں کالجز اور اسکولز کو ٹکٹس دیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں