حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے ”نیکٹا“ کو بحال کرے گی چوہدری نثار

طالبان سے مذاکرات کے لئے سیاسی پارٹیوں اور تمام فریقین کی مشاورت سے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک October 29, 2013
دہشت گردی کے واقعات سے ہنگامی طور پر نمٹنے کے لئے ریپیڈ ریسپانس فورس بھی تشکیل دی جائے گی، چوہدری نثار فوٹو: اے پی پی/ فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے "نیکٹا" کے ادارے کو بحال کرے گی اور مشترکہ انٹیلجنس ڈائریکٹوریٹ کے زریعے انٹیلجنس اداروں کے درمیان رابطے کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں سینئر افسران کے 99ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نیکٹا کی بحالی اور مشترکہ انٹیلجنس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے واقعات سے ہنگامی طور پر نمٹنے کے لئے ریپیڈ ریسپانس فورس بھی تشکیل دی جائے گی جسے فضائی فورس کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے سیاسی پارٹیوں اور تمام فریقین کی مشاورت سے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں