رواں سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 70 کروڑ کے چالان

جوشہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گااس کاچالان اورمقدمہ بھی درج کیاجائے گا،ڈی آئی جی ٹریفک جاویدمہر


Staff Reporter December 06, 2019
خصوصی مہم میں کم عمرڈرائیوروں کی گاڑیاںضبط کرلی جائیں گی،والدین بچوں کوگاڑیاں چلانے نہ دیں، میڈیاسے گفتگو ۔ فوٹوفائل

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا ہے کہ رواں سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر70 کروڑروپے کے چالان کیے گئے رواں سال 21 لاکھ اورگزشتہ4 ماہ کے دوران 4 لاکھ چالان کیے گئے۔

گزشتہ روز ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب ٹریفک پولیس کی جانب سے کیمپ لگاگیا، افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید مہر اوردیگرٹریفک پولیس افسران نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ون وے کی خلاف ورزی اورہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغازکردیاگیا ہے ،کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی جوشہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گااس کاچالان بھی ہوگا اوراسے گرفتارکرکے مقدمہ درج کیا جائے گا اسے جیل کی ہوابھی کھانا پڑے گی۔

انھوں نے بتایا کہ خصوصی مہم کا آغازضلع سٹی سے کیا گیا ہے جس کے بعد مہم دیگر اضلاع میں بھی شروع کی جائے گی، خصوصی مہم میں کم عمر ڈرائیوروں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ والدین سے گزارش کی ہے کہ بچوںکوگاڑیاں چلانے نہ دیں۔

جاوید علی مہرکاکہنا تھاکہ ہیلمٹ میں کالا شیشہ کے حوالے بہت جلدکام کرنے والے ہیں،جرائم پیشہ عناصرکالا شیشہ استعمال کررہے ہیں بہت جلد اس کے خلاف بھی مہم چلائیں گے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کرکے شہری حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں،پچھلی مہم میں4 ماہ کے دوران ساڑھے4لاکھ چالان کیے تھے،رواں سال 31 لاکھ سے زائد چالان کیے گیے اورچالان کی مد میں70 کروڑروپے جرمانہ وصول کیاگیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ بدعنوان ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں