پاکستان اورافغانستان کا خطے میں امن کیلئے مفاہمتی عمل جاری رکھنے پراتفاق

افغانستان میں امن اورخوشحالی کیلئے پاکستان اور برطانیہ مکمل تعاون جاری رکھیں گے، کانفرنس میں اتفاق


ویب ڈیسک October 30, 2013
سہ ملکی کانفرنس میں 2014 کے بعد افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

پاکستان اورافغانستان نے خطے میں قیام امن اور معاشی خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

لندن میں اسلامی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے بعد برطانوی وزیر اعظم گورڈن براون سے ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدرحامد کرزئی نے اس بات کا اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن اورمعاشی خوشحالی کے لئے پاکستان اور برطانیہ افغان حکومت سے مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔ سہ ملکی کانفرنس کے دوران 2014 کے بعد افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

کانفرنس کے اختتام پر تینوں ممالک کے سربراہان کی جانب سے پاکستان اورافغانستان کی خوشحالی، ترقی وسلامتی، اقتصادی تعاون اور افغان مفاہمتی عمل جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں