ون ڈے ہیٹ ٹرک روبیل تیسرے بنگلہ دیشی بن گئے
شہادت اورعبدالرزاق بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے،پہلا اعزاز جلال الدین کو ملا
روبیل حسین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی بن گئے، ان سے قبل پیسر شہادت حسین اور اسپنر عبدالرزاق بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
مجموعی طور پر اب تک 34 ہیٹ ٹرکس ہو چکی ہیں،پہلا اعزاز پاکستان کے جلال الدین کو حاصل ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بارش سے متاثرہ ون ڈے میں میڈیم پیسر روبیل نے اننگز کے 24ویں اوور کی تیسری گیند پر کیوی بیٹسمین کورے اینڈرسن کی وکٹیں اڑدیں،اگلی گیند پر برینڈن میک کولم بیک ورڈ پوائنٹ پر متبادل فیلڈر شمس الرحمان کا کیچ بن گئے، جیمز نیشام بھی روبیل کے قہر سے بچنے میں ناکام رہے، ان کا کیچ وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے لیا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کیلیے سب سے پہلی ون ڈے ہیٹ ٹرک 2 اگست 2006 کو ہرارے میں زمبابوے کیخلاف شہادت حسین نے بنائی تھی، انھوں نے مفابسی، ایلٹن چگمبرا اور پر اسپر اتسیا کو شکار بنایا تھا، اسپنر عبدالرزاق نے ڈھاکا ہی میں زمبابوے کیخلاف 3 دسمبر 2012 کو یہ کارنامہ انجام دیا، انھوں نے پراسپراتسیا، رے پرائس اور کرس ایم پوفو کو یکے بعد دیگرے پویلین چلتا کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے 6 بولرز اب تک 8ون ڈے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں، سابق فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق 2،2 جبکہ جلال الدین، وقاریونس، عاقب جاوید اور محمد سمیع ایک، ایک مرتبہ مسلسل تین گیندوں پر وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔