پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

درخواست گزار نے کنول شوزب،ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا


ویب ڈیسک December 06, 2019
درخواست گزار نے کنول شوزب،ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا، فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین خواتین ممبران اسمبلی کی نااہلی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی تو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست گزار نے کنول شوزب،ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی اہلیت کو چیلنج کیا کرتے ہوئے انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے درخواست سماعت کیلیے منظور

عبد اللہ خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ان کے وکیل احمد رضا قصوری نے موقف اختیار کیا تھاکہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دہری شہریت رکھتی تھی جب کہ تاشفین صفدر نے بھی دہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی ہیں، اس کے علاوہ کنول شاہ زیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی، اس لئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں