کراچی میں امن کیلیے ہرممکن اقدام بروئے کار لائے جائیں صدر ممنون

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنایا جائے،قائم مقام گورنر سندھ کو ہدایت


Staff Reporter October 30, 2013
گورنر ہاؤس میں صدر ممنون حسین کی آغا سراج درانی سے ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین سے منگل کو گورنر ہاؤس میں قائمقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائمقام گورنر نے صدر مملکت کو امن و امان کی صورتحال خصوصاً کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا ۔



صدر مملکت نے ہدایت کی کہ کراچی میں قیام امن کیلیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کو مزید موثر بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔