شاہ تراب الحق اور حنیف طیب کی خدمات قابل تحسین ہیں مقررین

مفتی منیب،مظہرسعید کاظمی،علامہ ریاض حسین شاہ اور دیگر کا تقریب سے خطاب


Staff Reporter October 30, 2013
علما کی خدمات عالم اسلام کا سرمایہ ہیں،امیر جماعت اہلسنت کراچی۔ فوٹو: فائل

جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اہل علم کی سرپرستی اور ستائش سنت رسول ہے، جو قومیں اپنے اہل علم و دانش کی قدر کرتی ہیں اور انکی خدمات کو یاد رکھتی ہیں وہی ترقی اور کامیابی کی منزلیں طے کرتی ہیں۔

وہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام علامہ سید شاہ تراب الحق قادری اور حاجی محمد حنیف طیب کی 50 سالہ خدمات پر خراج تحسین کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ المصطفیٰ کے پلیٹ فارم سے حاجی محمد حنیف طیب جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور شاہ صاحب جو دین کی خدمت کررہے ہیں وہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنّت پاکستان علامہ سید ریاض حسین شاہ نے خطاب میں دونوں حضرات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اوران کی انسانی اور دینی خدمات کے بلند معیار کو دوسروں کے لیے قابل تقلید قرار دیا، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے آج کی تقریب کو شاندارتقریب قرار دیا اور ان تقریبات کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔



انھوں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور مل بیٹھ کر بڑے فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ علما کی خدمات عالم اسلام کا سرمایہ ہیں، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ نوجوانوں کی اخلاقی اور نظریاتی تربیت وقت کی ضرورت ہے اور ہم اپنے اداروں میں نوجوانوں کو آگے لا رہے ہیں اور ان کی تربیت کررہے ہیں اور انشااللہ یہ تربیت یافتہ نوجوان آگے چل کر ان اداروں کی قیادت سنبھالیں گے،مولانا کوکب نورانی نے تقریب کو ایک نئی روایت کا نقطہ آغاز قرار دیا، ملک کے ممتاز ماہر تعلیم اور کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے دونوں اکابرین کی دینی و سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں