خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی کی تحقیقات روکنے کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
منصوبے کی نیب تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے اور دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا، حکومتی موقف
QUETTA:
خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت متحرک ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ایف آئی اے تحقیقات روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ منصوبے کی نیب تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے اور دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عدالت کا ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم
دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کردیں گی۔
واضح رہے پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں بی ارٹی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، بی آر ٹی سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر خیبرپختونخوا حکومت پہلے ہی حکم امتناع حاصل کرچکی ہے۔