وسیم اکرم نے مصباح اور اظہرکی فوری تبدیلی کی مخالفت کردی
کسی بھی کوچ اور کپتان کو کم ازکم ایک سال کا وقت دینا چاہیے، وسیم اکرم
سابق کپتان وسیم اکرم نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان اظہر علی کی فوری تبدیلی کی مخالفت کردی۔
پاکستان سپرلیگ کی ڈرافٹنگ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد جس طرح ٹی وی چینلز، اخبارات، سوشل میڈیا پر ہر بندہ ٹیم پر تنقید کرکے اپنا غصہ نکال رہا ہے، وہ درست نہیں، اگر تنقید کرنے والے خود کو کرکٹ کا ماہر سمجھتے ہیں تو پھر ٹھیک ہے لیکن میرے خیال میں یہ رویہ درست نہیں، رزلٹ لینے کے لیے کسی بھی کوچ اور کپتان کو کم ازکم ایک سال کا وقت دینا چاہیے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ابھی تو مصباح اور اظہر کی شروعات ہیں، اگر ابھی سے ان کے پیچھے پڑجائیں گے تو کس طرح ٹیم کی کارکردگی مین بہتری آئے گی۔ ہم صبر سے کام لیتے ہوئے انہیں سپورٹ کرنی چاہیے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے،اگر اس کی برائیاں ہی کرتے رہیں گے تو بہتری نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونا بہت خوش آئند ہے، یقین ہے کہ کراچی کنگز اس بار چیمپئن بننے میں کامیاب رہے گی۔