15 سالہ لڑکے کی کرنٹ سے ہلاکت عدالت کا کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم

پولیس درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرکے قانون کے مطابق کاروائی کرے، عدالت

پولیس درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرکے قانون کے مطابق کاروائی کرے، عدالت۔ فوٹو:فائل

شہر قائد کی سیشن عدالت نے 15 سالہ لڑکے کے کرنٹ سے جاں بحق ہونے پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں قائم ایڈیشنل سیشن عدالت جنوبی نے کرنٹ لگنے سے 15 سالہ نوجوان محمد کیف کی موت پر کے الیکٹرک اور دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔


جاں بحق ہونے والے محمد کیف کے والد درخواست گزار عبدالوحید نے عدالت میں بتایا کہ 10 اگست 2019ء کو کرنٹ لگنے سے میرا 15 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق محمد کیف کو کرنٹ لگنے میں کے الیکٹرک کا کوئی کردار نہیں تھا۔

عدالت نے تفتیشی رپورٹ اور درخواست گزار کا بیان سننے کے بعد کے الیکٹرک و دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، جب کہ ایس ایچ او تھانہ نبی بخش کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں معاملہ قتل باالسبب کا بنتا ہے، اگر قابل دست اندازی جرم بنتا ہے تو مقدمہ درج کیا جائے، پولیس درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرکے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
Load Next Story