عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم اور پاکستان میں سونے کی قدر گرگئی

فی تولہ سونا 85250 روپے اور دس گرام سونا 73088 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک December 06, 2019
عالمی بازار میں سونا بغیر کسی تبدیلی کے1475ڈالر فی اونس پرمستحکم رہا۔ فوٹو:فائل

لاہور: عالمی بازار میں سونا بغیر کسی تبدیلی کے1475ڈالر فی اونس پرمستحکم جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 3 پیسے گھٹ کر 155 روپے 6 پیسے ہوگئی، دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1475 ڈالر پر مستحکم رہی، تاہم پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 پیسے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 85 ہزار 250 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 73 ہزار 88 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں