منہاس ایئربیس حملہ 3 اہلکاروں کے کورٹ مارشل کا فیصلہ

مقدمہ چلانے کیلیے فوجی عدالت قائم،سماعت نومبرکے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی۔


Qaiser Sherazi October 30, 2013
مقدمہ چلانے کیلیے فوجی عدالت قائم،سماعت نومبرکے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی. فوٹو فائل

ائیرفورس انتظامیہ نے منہاس ایئربیس کامرہ میں15اور16اگست کی درمیانی شب دہشتگردوں کی طرف سے دہشتگردی کی واردات میں سوئیڈن سے اربوںروپے مالیت کے خریدے گئے۔

4جدید ترین ریڈارائیرکرافٹ طیاروں کونقصان پہنچانے کے ذمے دارقراردیے جانیوالے فضائیہ کے 3 اہلکاروں کوباضابطہ طورپرچارج شیٹ کرتے ہوئے تینوں کاکورٹ مارشل کرنے کافیصلہ کیاہے۔ تینوں کیخلاف مقدمہ چلانے کیلیے باقاعدہ فوجی عدالت قائم کردی گئی جونومبر کے پہلے ہفتے میں تینوں کیخلاف سماعت شروع کررہی ہے۔



یہ سماعت کامرہ بیس میں ہی ہوگی۔چارج شیٹ کیے جانیوالوں میں سینئرایئرکرافٹ مین شاویزخان نمبر509432،کارپورل ٹیکنیشن مرزاوسیم اقبال نمبر501082 اورسینیئرٹیکنیشن ظفرعباس نمبر861669 شامل ہیں ، تینوں اہلکاروں کو باقاعدہ طور پرگرفتاربھی کرلیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں