جہادکے نام نہادعلمبردارنوجوانوں کوتباہ کررہے ہیںسعودی مفتی اعظم

دوسروں کے بچوں کو ورغلاکر جہاد پر لے جانے والے اپنے بیٹوں کو میدان جہاد میں جانے سے منع کرتے ہیں۔


INP/Online October 30, 2013
مفتی اعظم نے مختلف ملکوں میں جہادکے لیے مہمات چلانے والے مذہبی لیڈروں کے دوغلے پن پرکڑی تنقید کی۔فوٹو:فائل

سعودی عرب کے مفتی اعظم، ممتازعالم دین الشیخ عبدالعزیزآل الشیخ نے مختلف ملکوں میں جہادکے لیے مہمات چلانے والے مذہبی لیڈروں کے دوغلے پن پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ دوسروں کے بچوں کو ورغلاکر جہادپر لے جانے والے اپنے بیٹوں کو میدان جہادمیں جانے سے منع کرتے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے کہاکہ جہادکے نام نہادعلم بردارنوجوانوں کوتباہی کی طرف لے جارہے ہیں، ان کے نزدیک جہادصرف دوسرے لوگوں کے بچوں پر فرض ہے اوران کی اپنی اولاداس سے مستثنیٰ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں