تنازعات کے باوجودپاک بھارت مذاکرات ضروربحال ہونگےسلمان خورشید

پاکستان اوربھارت کے ڈائریکٹرزجنرل ملٹری آپریشنزسرکاری چینلزکے ذریعے رابطے میں ہیں

ایل اوسی تنازعے پرڈی جی ایم اوز کی ملاقات نہ ہونے پرمایوسی ہوئی۔بھارتی وزیرخارجہ۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشیدنے کہاہے کہ ایل اوسی تنازعے پرڈی جی ایم اوز کی ملاقات نہ ہونے پرمایوسی ہوئی،سرحدی تنازع حل کرنے کیلیے پاکستانی وزیراعظم کومزیدوقت دیاجائے۔


تمام تر تنازعات کے باوجودپاکستان اوربھارت کے مذاکرات ضروربحال ہوں گے۔نئی دہلی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے ڈائریکٹرزجنرل ملٹری آپریشنزسرکاری چینلزکے ذریعے رابطے میں ہیں لیکن سرحدپرکشیدگی کے خاتمے کیلیے ان کی ون آن ون ملاقات لازمی ہے۔
Load Next Story