جنگ بندی ڈرون حملوں کی بندش سے مشروط ہے حکیم اللہ محسود

حکومت کیساتھ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کے خواہاں ہیں لیکن اس کیلیے حکومت کو امریکی دباؤ سے نکلنا ہوگا


این این آئی October 30, 2013
مذاکرات کا ڈھونگ رچاکر میڈیا میں طالبان کو بدنام کیا جارہاہے،امیر کالعدم تحریک طالبان پاکستان۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کے خواہاں ہیں لیکن اس کیلیے حکومت کو امریکی دباؤ سے نکلنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان حکومت کے ساتھ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کے خواہاں ہیں لیکن اس کیلیے حکومت کو امریکی دباؤ سے نکلنا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات کا ڈھونگ رچاکر میڈیا میں طالبان کو بدنام کیا جارہاہے، مذاکرات کیلیے سنجیدہ اور قابل اعتماد شخصیات کا احترام کیا جائیگا۔

جاری کردہ پیغام کے مطابق ماضی کے معاہدوں میں حکومت نے خیانت کی، اس باردھوکا دیاکیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، جنگ بندی ڈروں حملوں کی بندش سے مشروط ہے، ڈرون حملے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہورہے ہیں، مذاکرات سے پہلے کوئی شرط عائد کرتے ہیں نہ کوئی شرط مانتے ہیں۔ پیغام کے مطابق مسلمانوں اورغیرمسلموں کا تحفظ اسلام میں ہے، خلافت راشدہ کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں