ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگشارٹ فال5726میگاواٹ ہوگیا

پی ایس او نے نجی پاورپلانٹ سمیت این ٹی ڈی سی کو طلب کے مقابلے میں بھی پندرہ ہزار میٹرک ٹن کم تیل فراہم کیا


ویب ڈیسک September 02, 2012
ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مطابق لوڈشیڈنگ کی وجہ لال پیر اور صبا پاور پلانٹس کو کا سالانہ مرمت کیلئے بند کیا جانا ہے جبکہ حبکو کے دو یونٹ بھی بند ہیں۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں ہفتہ وار چھٹی کے باوجود شہریوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بجلی کاشارٹ فال بڑھ کر پانچ ہزار سات سو چھبیس میگاواٹ ہوگیا۔

ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مطابق لال پیر اور صبا پاور پلانٹس کو سالانہ مرمت کیلئے بند کیا گیا ہے جبکہ حبکو کے دو یونٹ بھی بند ہیں ۔

پی ایس او نے نجی پاورپلانٹ سمیت این ٹی ڈی سی کو طلب کے مقابلے میں بھی پندرہ ہزار میٹرک ٹن کم تیل فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی اور نجی پاور کمپنیوں نے پی ایس او کو 200ارب روپے جبکہ پی ایس او نے آئل ریفائنریز کمپنیوں کو106 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں