حکومت ڈرون نہیں تو مہنگائی ہی روک لے خورشید شاہ
ہم نے چیئرمین نیب کی تقرری پر سب سے مشاورت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا،قائد حزب اختلاف
پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ڈرون حملے رکوانا حکومت کے بس میں نہیں تو کم از کم ڈالر کی قیمت مستحکم کرکے مہنگائی پر ہی قابو پالے۔
چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا حالانہ آئین میں اپوزیشن لیڈر دیگر جماعتوں سے مشاورت کا پابند نہیں۔ ہم اپنے ہاتھ کاٹ کر کسی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے، پی ٹی آئی پر واضح کردیا ہے کہ متحدہوکر بہترین اپوزیشن کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے5 ماہ میں کوئی قانون سازی نہیں کی، اندرونی قرضے 169فیصد تک بڑھ چکے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی کا رویہ مثبت ہے۔ چوہدری نثار علی خان کی اپوزیشن کے دور کی تقاریر کیلیے کم از کم 10سال کا وقت درکار ہے تاکہ ان کا مطالعہ کرکے اس پر بات کی جاسکے۔