فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نے کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کرلیے

طالبہ نے 16 میڈلز سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر جب کہ 9 میڈلز نمایاں پوزیشن کیٹگری میں حاصل کیے


ویب ڈیسک December 07, 2019
کانووکیشن کی تقریب میں میڈیکل کے 416 طلبا اور طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: فیصل آباد کی میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ ڈاکٹر فائزہ نے کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کیے جن میں گولڈ، سلور اور برونز میڈل شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میڈیکل کے 416 طلبا اور طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

100 سے زائد طلبا اور طالبات کو مختلف ایئرز میں نمایاں پوزیشنز سمیٹنے پر گولڈ، سلور اور برونز میڈلز سے نوازا گیا، بی ڈی ایس کی طالبہ ڈاکٹر فائزہ نے مختلف پروگرامز میں نمایاں نمبر حاصل کیے اور 16 میڈلز اپنے نام کیے جب کہ 9 میڈلز مختلف مضامین میں سب سے نمایاں پوزیشن پر حاصل کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں