امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا معالج جیل سے رہا

ڈاکٹر مرے کو2011ء میں غیر ارادی قتل کے جرم میں 4 برس قید کی سزا دی گئی تھی

ڈاکٹر مرے نے مائیکل کو خواب آور دوا کی زائد مقدار دی جس سے ان کا انتقال ہوگیا۔ فوٹو: فائل

امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے معالج ڈاکٹر کونریڈ مرے کو منگل کوجیل سے رہا کردیا گیا۔


ڈاکٹر مرے کو2011ء میں غیر ارادی قتل کے جرم میں 4 برس قید کی سزا دی گئی تھی وہ 2009ء میں مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج تھے انھوں نے مائیکل کو خواب آور دوا کی زائد مقدار دی جس سے ان کا انتقال ہوگیا انھیں حکومت کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے منصوبے پرعملدرآمدکی وجہ سے 2 برس سزا مکمل کرنے پر رہائی مل رہی ہے منصوبے کے تحت جیل میں اچھے چال چلن کا مظاہرہ کرنے پرقیدی کو آدھی سزاکی مدت پوری ہونے پر رہا کیا جاتا ہے۔
Load Next Story