ممبئی سبھاش گھئی سربجیت سنگھ کی زندگی پر فلم بنائیں گے

فلم کااسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے۔ امیتابھ سربجیت کا رول تونہیں نبھائیں گے،بھارتی فلم ساز

سربجیت کی بہن دلبیر کے کردار کیلیے سوناکشی سنہاسے بات چل رہی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلمساز سبھاش گھئی نے پاکستان میںتقریباً 21سال قیدرہنے اورجیل میں ہلاک ہونیوالے قیدی سربجیت سنگھ کی زندگی پرفلم بنانے کااعلان کیا ہے۔


انھوں نے بتایا کہ فلم کااسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے۔ امیتابھ سربجیت کا رول تونہیں نبھائیں گے لیکن ہم نے بے حداہم کردارکیلیے ان سے رابطہ کیاہے۔ سربجیت کا کردار انوراگ سنہاادا کریں گے جبکہ سربجیت کی بہن دلبیر کے کردار کیلیے سوناکشی سنہاسے بات چل رہی ہے۔ دلبیر کور نے اس حوالے سے بتایاکہ سبھاش گھئی سے میرارابطہ ہے اورہم سربجیت کی زندگی میںہی ان پرفلم بناناچاہتے تھے۔
Load Next Story