پاکستانی ایئرپورٹس پربہترین سیکیورٹی انتظام کے لیے ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب

جہاز کے لئے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ایئرپورٹس پر نصب کی گئی


ویب ڈیسک December 07, 2019
 جدید مشینیں کراچی اسلام آباد اور لاہور سے صرف برطانیہ جانیوالی پروازوں کیلئے ہے: فوٹو: فائل

برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس پرسیکیورٹی کو موثرانداز میں جدید بنانے کیلئے ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب کردی گئیں۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس کراچی، لاہوراوراسلام آباد پر سیکیورٹی کو موثر انداز میں جدید بنانے کیلئے 18 ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب کردی گئیں۔ ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس پر نصب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہاز کے لئے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ایئرپورٹس پرنصب کی گئی، جدید مشینیں کراچی اسلام آباد اورلاہورسے صرف برطانیہ جانے والی پروازوں کیلئے ہے جب کہ جدید بارودی مواد اوردیگر آلات کی سرچنگ کیلئے مشینوں کی ٹرینگ کیلئے برطانوی ڈی ایف ٹی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں