فوجی حکام کی فلیگ میٹنگ پاک بھارت جنگ بندی بحال کرنے پر اتفاق

فلیگ میٹنگ بھارت کے زیرکنٹرول رنبھیرسنگھ پورہ جموں سیکٹر میں ہوئی، پاکستانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر متین خان نے کی

دونوں طرف کے سرحدی محافظوں نے ایک دوسرے پر بلا اشتعال فائرنگ اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات لگائے۔

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائرکی خلاف ورزی کے معاملے پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی ہے جس میں دونوں طرف سے ایک دوسرے پربلااشتعال فائرنگ اورسول آبادی کو نشانہ بنایا جانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

فلیگ میٹنگ بھارت کے زیرکنٹرول رنبھیرسنگھ پورہ جموں سیکٹر میں ہوئی۔ رواں ماہ دونوں سرحدی فورسزکے درمیان ہونیوالی یہ تیسری فلیگ میٹنگ تھی۔بھارت کی جانب سے اپنے وفد کی قیادت بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی جی جے سی سنگلا نے کی جبکہ پاکستانی وفد نے چناب رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر متین احمد خان کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی۔




این این آئی کے مطابق دونوں ممالک کے سرحدی محافظوں کے درمیان ملاقات میں جنگ بندی کے معاہدے کو بحال رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ آن لائن کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل آر کے پالٹا نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ پاکستانی فورسز نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تاہم کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load Next Story