ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

چاروں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، پولیس کا دعویٰ


ویب ڈیسک December 07, 2019
چاروں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، پولیس کا دعویٰ فوٹو:فائل

تھانہ صدر جلالپور کے علاقے پرمٹ روڈ حاجی پل کے قریب پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقابلے میں 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ ایک ڈاکو کی شناخت شوکت عرف شوکی قلال سے ہوئی جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دیگر ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حاجی پل کے قریب 9 سے 10 مسلح ڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مار میں مصروف تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

مقابلے کے بعد پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑے تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ہلاک ڈاکوؤں سے 2 کلاشنکوف، 2 بریٹا پسٹل اور ایک موٹر سائیکل 125 برآمد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں