بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بس میں آگ لگنے سے 40 افراد ہلاک متعدد زخمی

ایسا لگتا ہے کہ بس کے ایندھن کی ٹنکی سڑک پر موجود ایک رکاوٹ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی، پولیس


ویب ڈیسک October 30, 2013
ایسا لگتا ہے کہ بس کے ایندھن کی ٹنکی سڑک پر موجود ایک رکاوٹ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی، پولیس. فوٹو ٹوئیٹر

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسافر بس میں آگ لگنے سے 40 مسافر جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع محبوب نگر میں بنگلور حیدرآباد نیشنل ہائی وے کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بس میں موجود 40 مسافر جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، تاہم ڈرائیور سمیت 7 افراد نے بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، حادثہ صبح 5 بجے پیش آیا جب بس میں سوار زیادہ تر مسافر سورہے تھے، جس کی وجہ سے کسی کو بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو حیدرآباد اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تفتیش کے بعد ہی سامنے آ سکے گی، ایسا لگتا ہے کہ بس کے ایندھن کی ٹنکی سڑک پر موجود ایک رکاوٹ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں