امریکا نے پاکستان کی 12 ارب سے زائد فون کالز کی جاسوسی کی عربی اخبار کا دعویٰ
امریکا نے جنوری 2013 سے جاسوسی کے پروگرام کے تحت 124 ارب 80 کروڑ کالز ٹیپ کیں، عربی اخبار
عربی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی 12 ارب 76 کروڑ فون کالز کی جاسوسی کی۔
عربی اخبار کے مطابق امریکا نے جنوری 2013 سے جاسوسی کے پروگرام کے تحت 124 ارب 80 کروڑ کالز ٹیپ کیں جن میں سب سے زیادہ افغانستان کی 21 ارب 98 کروڑ کالز ٹیپ کی گئیں، اس کے علاوہ بھارت کی ایک ارب سے زائد، مصر کی ایک ارب 9 کروڑ، اردن کی ایک ارب 6 کروڑ، عراق کی 7 ارب 8 کروڑ اور ایران کی بھی ایک ارب 73 کروڑ فون کالز کی جاسوسی کی گئی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کے رہنماؤں اور ممالک کی فون کالز کی جاسوسی کے انکشاف کے بعد امریکی انتظامیہ پہلے ہی سیاسی طور پر اندرونی اور بیرونی تناؤ کا شکار ہے اور صدر بارک اوباما اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ امریکی جاسوسی ایجنسیوں پر پابندی لگادی جائے تاہم اس حوالے سے کسی بھی بپالیسی کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔