جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

ول ذرائے میں بارودی سرنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔


عسکری ذرائع کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب پاک فوج کی گاڑی جنوبی وزیر ستان کے علاقہ ول ذرائے سے گزر رہی تھی کہ اچانک دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب گھریلو ساختہ بارودی سرنگ میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story