تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں قوم پرستوں کی ہڑتال

سندھ کے چھوٹے شہروں میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ کراچی اور حیدر آباد سمیت بڑے شہروں میں روزمرہ زندگی معمول کے مطابق ہے۔


ویب ڈیسک October 30, 2013
ہڑتال کے باعث سندھ یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے. فوٹو؛ فائل

WASHINGTON: سندھ کے مختلف شہروں میں صدر مملکت کی جانب سے جاری کئے گئے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف ہڑتال کی وجہ سے کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔

جئے سندھ متحدہ محاذ اور دیگر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف ہڑتال کی کال پر سندھ کے مختلف شہروں مین ہڑتال کی جارہی ہے، دادو، خیرپور، جامشورو، کوٹری، نوشہرو فیروز، میہڑ، پڈعیدن، ٹنڈومحمد خان سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مکمل جبکہ حیدر آباد، نوابشاہ، میرپور خاخ، سکھر سے بدین میں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے، اہم شاہراہوں اور اندرون سندھ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہے، چھوٹے شہروں اور قصبوں میں کاروباری مراکز، دفاتر، اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں، ہڑتال کے باعث سندھ یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں، قوم پرستوں کی ہڑتال اور گزشتہ رات ہونےو الے درجنوں کریکر دھماکوں کے بعد مذکورہ شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی جب کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ صدر مملکت کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے لیے تحفظ پاکستان آرڈیننس جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت بم دھماکے، ریلوے ٹریک اور بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کو بم سے اڑانے کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں