ساہیوال میں اغوا کے بعد قتل کی گئی بچی سے زیادتی کی تصدیق

پولیس نے اہل خانہ کی نشاندہی پر 4 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی

پولیس نے اہل خانہ کی نشاندہی پر 4 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی فوٹو:فائل

تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں چار سالہ بچی مریم کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ حتمی رپورٹ کے لئے مواد فرانزک لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈی پی او علی ضیاء کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی نشاندہی پر 4 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور بہت جلد اصل مجرم کا پتہ لگالیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سےرپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story