بال ٹمپرنگ پر ڈوپلسز کو قانون کے مطابق سزا دی آئی سی سی کا پی سی بی کو کورا جواب

بورڈ خط کے مندرجات پر غور کر رہا ہے ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے، نجم سیٹھی

پی سی بی نے26 اکتوبر کو آئی سی سی سے بال ٹیمپرنگ میں شاہد آفریدی اور ڈو پلیسز کو دی جانے والی مختلف سزاؤں پر وضاحت مانگی تھی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

RIYADH:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹمپرنگ پر لکھے گئے پی سی بی کے خط کا جواب دے دیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو سزا قانون کے مطابق دی گئی ہے۔


آئی سی سی کے ترجمان نے پی سی بی کے خط کا جواب دینے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق جواب میں میچ ریفری ڈویڈ بون کے فیصلے کی حمایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف نجم سیٹھی نے جواب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ ابھی خط کے مندرجات پر غور کر رہا ہے، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کے بالر ڈوپلیسز کی جانب سے بال ٹمپرنگ کے خلاف پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے 26 اکتوبر کو آئی سی سی کو خط لکھا تھا جس میں بال ٹیمپرنگ میں شاہد آفریدی اور ڈو پلیسز کو دی جانے والی مختلف سزاؤں پر وضاحت مانگی تھی۔
Load Next Story