نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا

سلیم مانڈوی والا سے جعلی بنک اکاونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔


ویب ڈیسک December 07, 2019
سلیم مانڈوی والا سے جعلی بنک اکاونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔ فوٹو:ٖفائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اور راہنما نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا۔ ان سے جعلی بنک اکاونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔

نیب سلیم مانڈوی والا سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی سوالات کرے گا۔ نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو اومنی گروپ کو 12پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں