پاکستان کی اجازت کے بغیر ڈرون حملے ہو ہی نہیں سکتے امریکی رکن کانگریس ایلن گریسن

پاک فضائیہ بہت طاقتور ہے اور وہ جب چاہے اپنی سرحد پر پابندی لگا کر ان حملوں کوروک سکتی ہے،ایلن گریسن


ویب ڈیسک October 30, 2013
پاک فوج جب چاہے دہشت گردوں کو قابو کرسکتی ہے، امریکی رکن کانگریس ایلن گریسن۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: امریکی کانگریس کے رکن ایلن گریسن نے کہا ہے کہ ڈرون حملے روکنا پاکستان کے ہاتھ میں اگروہ ڈرون کو سہولت فراہم نہ کرے تو کل یہ حملے بند ہوسکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایلن گریسن نے کہا کہ پاکستان کی منظوری کے بغیر اس طرح کے حملے ہو ہی نہیں سکتے، پاک فضائیہ بہت طاقتور ہے اور وہ جب چاہے اپنی سرحد پر پابندی لگا سکتی ہے۔ انہوں نے عراق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی جنگ اسی وقت ختم ہوئی جب وہاں کی حکومت نے امریکی فوج کو اپنے ملک سے جانے کے لیے کہہ دیا اور ممکن ہے کہ پاکستان میں بھی مستقبل میں ایسے ہی حالات پیدا ہوں اور تب ہی وہاں ڈرون حملے بند ہوں گے۔

ایلن گریسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج باصلاحیت ہے اور وہ شدت پسندوں کو قابو کرسکتی ہے لہٰذا امریکا کو اپنے ہاتھ خون سے نہیں رنگنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد مشکل سے سیکڑوں میں ہوگی لیکن پاک فوج کی تعداد لاکھوں میں لہٰذا وہ جب چاہیں دہشت گردوں کو قابو کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ڈرون حملوں میں مارے جانے والے بے گناہ شہریوں کو معاوضہ دینا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |