ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

قیمتوں میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 80 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر 320 روپے منہگا ہوگیا ہے۔


ویب ڈیسک October 30, 2013
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر سے ہوگا. فوٹو: فائل

عالمی ماریکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا بہانہ کر ملک میں مائع گیس کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 61 ڈالر کے اضافے کے بعد مقامی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ملک بھر میں ایل پی جی قیمت میں7 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 80 جبکہ کمرشل سیلنڈر 320 روپے منہگا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر سے ہوگا جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، رحیم یار خان اور سکھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 132 روپے، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں 140روپے جبکہ گلگت، فاٹا، مظفرآباد اور مری میں160 روپے کلو گرام تک پہنچ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں